وزیراعلیٰ ہاوس میں ہارون رشید اور منصور آفاق کی جوس ،چائے اور اسنیکس سے تواضع

یقین کریں کہ وزیراعلیٰ ہاوس میں یہ کچھ ملا ،ورنہ دفتر میں تو یہ بھی نصیب نہیں ہوتا۔ڈاکٹر شہباز گل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 15 دسمبر 2018 20:46

وزیراعلیٰ ہاوس میں ہارون رشید اور منصور آفاق کی جوس ،چائے اور اسنیکس سے تواضع
aلاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-15 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ ہاوس میں معروف صحافی ہارون رشید اور منصور آفاق کی چائے ، اسنیکس اور جوس سے تواضع کی گئی ۔اس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز کا کہنا تھا کہ یقین کریں کہ وزیراعلیٰ ہاوس میں یہ کچھ ملا ،ورنہ دفتر میں تو یہ بھی نصیب نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعلیٰ ہاوس میں پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء سمیت سیکرٹیریز اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزراء سے انکی 100 روزہ کاکردگی پر بریفنگ مانگی جس پر وزراء نے سیکرٹریز کی موجودگی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی وزارتو ں کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو ہدایت کی کہ وہ اگلے 5 سال کا پلان بھی تحریری صورت میں جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب آج معروف صحافی ہارون رشید اور منصور آفاق نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر معروف صحافی ہارون رشید کی چائے ،اسنیکس اور جوسز سے تواضع کی گئی جس پر ایک صاحب نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان کے دور میں اتنی عیاشی ۔
اس پر وزیر اعلیٰ کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا وزیراعلیٰ ہاوس میں یہ کچھ ملا ،ورنہ دفتر میں تو یہ بھی نصیب نہیں ہوتا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں