آصف علی زرداری پہلے بھی ایسے بیانات دے کر بیرون ملک رہ چکے ہیں، فواد چوہدری

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:37

آصف علی زرداری پہلے بھی ایسے بیانات دے کر بیرون ملک رہ چکے ہیں، فواد چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2018ء) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پہلے بھی ایسے بیانات دے کر بیرون ملک رہ چکے ہیں احتساب کے نام پر ووٹ ملا احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ایوان کونہ چلنے دینا اپوزیشن کی حکمت عملی ہے جس میں وہ کامیاب ہے اپوزیشن راہنما این آر او چاہتے ہیں جو نہیں دیں گے زرداری کے جیل جانے تک پاکستان میںچوہدری کی سزامکمل نہیں ہوگی اپوزیشن کے پاس حیلے بہانوں سے ایوان سے واک آوٹ چورن بیچنے کے سوا کچھ نہیں زرداری حکومت کے 100دن گنے کے بجائے اپنی آزادی کے دن گنیں۔

نجی ٹی وی کو دیی گئے انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہاکہ اندرون سندھ جلسے کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا یہ زرداری صاحب کا تیسرا جلسہ تھا مگر عوامی حمایت نہیں ملی 3ہوں یا 10مال ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چوروں کو نہیں چھوڑنا پاکستان میں چوری کی سزا اس وقت تک مکمل نہیں ہو گی جب تک زرداری صاحب جیل نہیں جائیں گے انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب پریشانی کا شکار ہیں وہ پہلے بھی ایسے بیانات دے کر بیرون ملک رہ چکے ہیں جو معاملات آصف علی زرداری کے ہیں ان میں بچنا مشکل ہے انہوں نے کہاکہ اسپیکر نے کہا کہ ہم نے پارلیمنٹ کو چلانا ہے عمران خان نے نرمی دکھائی اور شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کئی بنانے کا فیصلہ کیا شہباز شریف کو خود چاہیئے کہ وہ چیئرمین نہ بنیں انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ذارتی مفادات پر اکٹھے ہوئے ایسے میں ان پارٹیوں کا رہنا مشکل ہوگا انہوں نے کہاکہ قانون کوئی بھی ہو اسے اتفاق رائے سے آنا چاہئے اٹھارویں ترمیم ہو یا نیب قانون یاکوئی اور قانون ہو اسے اتفاق رائے سے بننا چاہئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی حکمت عملی ہے کہ ایوان نہ چلے اور ابھی تک اپوزیشن کامیاب ہے ہمیں ووٹ احتساب کے نام پر حلا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اپوزیشن سے کوئی جھگڑا نہیں اپوزیشن لیڈر مقدمات میں پھنسے ہیںاور این آر او چاہتے ہیں جو ہم دینے کے لئے تیار نہیں انہوں نے کہا کہ اپو زیشن کے پاس سیاست کرنے کے لئے کچھ نہیں وہ اپنا چور ن بیچنے کے لئے مختلف بہانے بنا کر ایوان سے چلے جاتے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اداروںکو سیاسی حمایت چاہئے۔

(جاری ہے)

اداروں میںلوگوں کو حوصلہ اور نظام کو تقویت دینے کے لئے سیاسی پارٹیوں کو تعاون کرنا پڑتا ہے نیب آزاد ادارہ ہے ہم نے بیانوں سے مقدمات کوزندہ رکھا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ جو کام ضیاء الحق نہیںکرسکا وہ زرداری نے کر دیا قوم پوچھتی ہے کہ آپ کو پیسہ لوٹنے کااختیار کس نے دیا زردرای نے جس طرح حکومت کی ہے وہ سب کے سامنے ہیں وہ حکومت کے 100 دن گنے کے بجائے اپنے سو دن گنے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں