وزیرمملکت علی محمد خان کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

علی محمد خان نعت پڑھتے ہوئے سرکار دو عالم کو ہدیہ عقیدت پیش کررہے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 16 دسمبر 2018 11:42

وزیرمملکت علی محمد خان کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 دسمبر 2018ء ) :وزیر مملکت علی محمد خان کی نعت پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی،وفاقی وزیر تنہائی میں بیٹھے نعت رسول مقبول پڑھ رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ویسے تو عشق رسالت مآب صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم ایسا خوبصورت جذبہ ہے جو ہ مسلمان کے دل میں ہمہ وقت موجود رہتا ہے بلکہ یہ جذبہ مسلمان کے کامل ایمان کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

تاہم اس محبت کے اظہار کے انداز الگ الگ ہیں کوئی آقا نامدارصلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی سیرت کو نمونہ بناتے ہوئے اپنے افعال و اعمال کو ڈھال لیتا ہے تو کوئی اس پیروی کے ساتھ ساتھ رسول اللہ صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کی مدح سرائی کر کے ان کی خدمت میں گلہائے عقیدت پیش کرتا ہے۔ایسا ہی کچھ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

ان کی نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔
وہ تنہائی میں بیٹھے ''مدنی مدینے والے'' کے اشعار گنگنا رہے تھے۔ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور لوگ اس پر خوشی اظہار کرتے ہوئے وزیر موصوف کو داد سے نواز رہے ہیں تو کوئی انکو حقیقی معنوں میں ریاست مدینہ کا وزیر قرار دے رہا ہے۔واضح ہو کہ اس سے پہلے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی بھی ایسی بہت سے ویڈیوز منظر عام پر آ چکی ہیں جن میں وہ آقائے دو جہاں صلی اللہ و علیہ و آلہ وسلم کو نعت پڑھ کر ہدیہ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔                                                                  

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں