پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

اندورن سندھ دورے شروع کریں اور پی پی کی کارگردگی کا پول کھولیں۔ وزیراعظم عمران خان کی سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 11:12

پی ٹی آئی کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام آباد اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر۔2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متحرک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنی بھرپور موجودگی کا احساس دلانے کا فیصلہ کر لیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس حوالے سے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

وزیراعظم نے ارکان سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندورن سندھ دورے شروع کریں اور پی پی کی کارگردگی کا پول کھولیں۔ایم پی ایز کو عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ کے مخلتف اضلاع میں جا کر کام کریں اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے بھی دورے کریں۔وزیراعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پی ایز اندورن سندھ جا کر ویڈیوز دیکھیں۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری نے نے پیشگوئی کی ہے کہ وزیراعظم عمران خان زیادہ دیر حکومت نہیں چلا سکیں گے۔ انہوں نےصادق آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کوجیل میں نہیں رکھا کسی کا احتساب نہیں کیا۔ پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی تو صدرکے اختیارات اپنے دورمیں پارلیمنٹ کومنتقل کیے۔

اگر اختیارات منتقل نہ کرتا توآج ڈینٹل والے اور پکوڑے والے صدر نہ ہوتے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے وہ بہت ہوشیار ہے۔ اب کوئی بات چھپائی نہیں جا سکتی۔اب سچ بتانا پڑے گا۔ عوام کے اصلی حقدارہم ہیں آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔ ہمیں معلوم ہے پنجاب میں پولیس کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکتا ہے۔ کپتان سے نہ معیشت اور نہ ملک دونوں سنبھالے نہیں جارہے ہیں۔ حکومت اگر کام نہ کرسکی توگھر جانا پڑے گا۔ کپتان نے جھوٹے وعدے کیے یو ٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ڈریپ ایری گیشن سسٹم لیکرآئیں گے۔ ہم نے اپنے دورحکومت میں بجٹ بھی بڑھایا اور بہت کام بھی کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں