مجھے پی ٹی آئی کوووٹ دینے پر فخرہے؛ شہری نے سیٹیزن پورٹل ایپ کے زریعے سے اپنا مسئلہ حل ہونے کا قصہ بتا دیا

مجھے ایک ہفتہ سے پانی نہیں مل رہا تھا لائن مین نے بہت بد تمیزی کی جب میں سیٹیزن پورٹل کے زریعے سے شکایت درج کرائی تو اسی لائن مین کا فون آیا کہ آپ نے شکایت کر دی میری نوکری کا کیا ہوگا اور پھر بغیر کسی اثرورسوخ کے میرا مسئلہ حل ہو گیا۔ شکریہ عمران خان

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 13:05

مجھے پی ٹی آئی کوووٹ دینے پر فخرہے؛ شہری نے سیٹیزن پورٹل ایپ کے زریعے سے اپنا مسئلہ حل ہونے کا قصہ بتا دیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 دسمبر 2018ء ) :وزیراعظم عمران خان کی جانب سے عوام سے براہ راست رابطے کے لیے سٹیزن پورٹل قائم کیا گیا تھا جس کے مثبت اثرات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ایک شہری نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنا تجربہ شئیر کیا ہے۔رمیض صدیقی نامی شہری کا کہنا تھا کہ آج میں نے سی ڈی اے کے خلاف ایک شکایت کی کہ وہ ایک ہفتے سے مجھے پانی سپلائی نہیں کر رہے تھے اور جب میں نے ٹیوب ویل پر جا کر چیک کیا تو پتہ چلا کہ انہیں سملی ڈیم سے پانی مل رہا ہے لیکن ایسا دکھائی دیا کہ وہ اسے گھروں کی بجائے کاروباری مراکز بھیج رہے ہیں۔

اس موقع پر لائن مین نے بدتیمزی کی اور مجھے کہا کہ جو کر سکتے ہو کر لو میں نے پانی نہیں دینا۔جس کے بعد میں نے سٹیزن پورٹل ایپ ڈاؤن لوڈ کی اور اپنی شکایت رجسٹرڈ کروائی۔

(جاری ہے)

محض چار گھنٹوں بعد ہی اس لائن سے مجھے کال آئی اور کہا کہ آپ نے وزیراعظم کو شکایت کر دی۔

ڈی جی نے مجھے ڈائیریکٹ فون کر کے باتیں سنائیں اب میری نوکری کا کیا ہو گا۔اور پھر اس کا ایسا انداز تھا کہ مجھے لگا کہ وہ اب پانی فراہم کرے گا۔صرف یہی نہیں بلکہ سی ڈی اے نے میرے لیے ایک واٹر ٹینکر بھی بھجوا دیا۔اور ٹینکر والا بھی پوچھ رہا تھا کہ آپ نے کہاں کال کی؟اوپر سے وزیراعظم کے دفتر سے کال آئی کہ پانی فوراََ پہنچاؤ۔رمیض صدیقی نامی صارف نے مزید کہا کہ میں نے پانچ سالوں میں 3 مرتبہ تحریک انصاف کو ووٹ دیا کیونکہ یہاں تین الیکشن ہوئے اور مجھے اس پر فخر ہے۔

شکریہ عمران خان زیادہ تعلقات کے بغیر ہی میں اس قابل ہوا کہ اس مسئلے کو حل کر لوں اور وہ بھی وزیراعظم آفس کے ذریعے سے بطور شہری مجھے پہلی بار لگا کہ تبدیلی کے لیے میرے ووٹ کی بھی طاقت ہے۔جب کہ دوسری طرف وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے پیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں۔وزیر اعظم نے ایپ کا لنک بھی شئیر کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی شکایات کے حل کے لیے سیٹیزن پورٹل استعمال کریں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 47 دنوں میں ایک لاکھ 72 ہزارشکایتیں پورٹل کو موصول ہوئیں۔59 ہزار شکایات حل کر دی گئیں ، باقی پر کام جاری ہے۔29 ہزارلوگوں نے اپنی شکایات کے حل کے بعد فیڈ بیک بھی دیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے ایپ ڈاون لوڈ کرنے کے لیے متعلقہ لنک بھی پوسٹ کر دیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں