ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر اور پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے کوششوں میں تعاون قابل تحسین ہے، وزیر صحت عامر محمود کیانی

پیر 17 دسمبر 2018 13:35

ڈبلیو ایچ او کی دنیا بھر اور پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے کوششوں میں تعاون قابل تحسین ہے، وزیر صحت عامر محمود کیانی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ صحت کی عالمی تنظیم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے دنیا بھر اور پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کے لئے کوششوں میں تعاون انتہائی قابل تحسین ہے، حکومت نے صحت کے شعبہ کے لئے سرکاری اخراجات میں اضافے کا عزم کررکھا ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ایچ او کی علاقائی ڈائریکٹر سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ سگریٹ اور مشروبات پر ہیلتھ ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہیلتھ ٹیکس سے آمدن صحت کے منصوبوں پر خرچ ہو گی۔ بین الاقوامی قوانین پر عملدرآمد کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیرصحت نے عالمی ادارہ صحت کی پولیو کے خاتمے کے لئے کوششوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کا دائرہ کار تمام اضلاع تک بڑھایا جائے گا۔

ایچ آئی وی اور ٹی بی پر ترجیحی بنیادوں پر کام کررہے ہیں۔ علاوہ ازیں حکومت ہیلتھ انشورنس سکیم کو پاکستان کے تمام اضلاع تک توسیع دینے کا تہیہ کررکھا ہے جس سے 8 کروڑ لوگوں کا فائدہ ہو گا جبکہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کے حصول کے لئے 12 اضلاع میں فیملی پریکٹس اپروچ اختیار کی جارہی ہے جس سے 2019-20ء میں 8 کروڑ لوگوںکو فائدہ ہو گا۔ حکومت انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کو بھی بہتر بنا رہی ہے۔ بیماریوں کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں بیماریوں کی تشخیص اور علاج کے نظام بہتر بنایا جا رہا ہے۔ وزارت صحت ٹی بی اور ایچ آئی وی جیسی امراض پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں