مسلمان اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان

یورپی یونین ‘سربیا اور نیٹو افواج میں بے چینی‘فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 17 دسمبر 2018 13:39

مسلمان اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان
کوسوو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 دسمبر۔2018ء) مسلمان اکثریتی یورپی ملک کوسوو نے اپنی فوج بنانے کا اعلان کردیا، جس کی وجہ سے سربیا میں بے چینی بڑھ گئی ہے. طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی کے بعد سربیا کے مسلمان آبادی پر مشتمل علاقے کوسوو نے 17 فروری 2008 میں علیحدگی اختیار کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کردیا تھا، تاہم سربیا سمیت کچھ ممالک نے کوسوو کی آزادی کو تسلیم نہیں کیا.

کوسوو کی پارلیمنٹ نے اپنے ملکی تاریخ کا اہم ترین فیصلہ لیتے ہوئے بین الاقوامی سرحدوں کی نگرانی کے لیے اپنی فوج بنانے کا قانون منظور کیا ہے. اس وقت کوسوو میں 99 ‘1998 میں ہونے والی خانہ جنگی کے بعد نیٹو کی امن فوج تعینات ہے.

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کی جانب سے پاس ہونے والے قانون کے مطابق چھوٹے بحرانوں کا جواب دینے والے کوسوو سیکورٹی فورس کو ملکی دفاعی فوج کا درجہ دے دیا جائے گا جن کی تعداد اس وقت 5 ہزار ہے.

اسپیکر پارلیمنٹ قدری ویسلی نے اعلان کیا کہ آج کے ووٹ سے ملک میں نئے دور کا آغاز ہونے جارہا ہے. کوسوو کے تمام اراکینِ پارلیمنٹ نے اس تایخی موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی جبکہ پارلیمنٹ میں موجود سربیا سیاست دانوں نے اس کا بائیکاٹ کیا. ہزاروں کی تعداد میں کوسوو کے شہریوں نے نئی قانون سازی کو اپنی آزادی میں نیا پلر قرار دیتے ہوئے سڑکوں پر جشن منا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا.

کوسوو کے صدر ہاشم ثاثی نے اس فیصلے کو اپنی قوم کے لیے سال کے اختتام پر بہترین تحفہ قرار دیا. سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے لکھا کہ آج ریاست کے تعمیری مراحل کا اختتام ہوتا ہے. ادھر نیٹو اور یورپی یونین کی جانب سے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اجلت کا فیصلہ قرار دیا گیا، تاہم کوسوو کو فوج بنانے سے متعلق فیصلے پر اپنے مضبوط ترین اتحادی امریکا کی حمایت حاصل رہی. بلغراد میں سربیا کی وزیرِ اعظم اینا برنابک نے کہا کہ یہ ایک مشکل دن ہے لیکن پھر بھی سربیا امن اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے. خیال رہے کہ سربیا سے آزادی حاصل کرنے والے ملک کوسوو کی آبادی 19 لاکھ سے زائد ہے جبکہ یہاں 95 فیصد سے زائد مسلمان آباد ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں