پاکستان نیوی کے زیراہتمام میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کھلے سمندر میں مختلف مشقوں اور فائر پاور کا مشاہدہ کیا

پیر 17 دسمبر 2018 15:09

پاکستان نیوی کے زیراہتمام میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے کھلے سمندر میں مختلف مشقوں اور فائر پاور کا مشاہدہ کیا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان نیوی کے زیراہتمام جاری میری ٹائم سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے پاک بحریہ کے جہازوں پر کھلے سمندر کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاء کو پاکستان فلیٹ کے کردار اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ورکشاپ کے شرکاء نے کھلے سمندر میں مختلف مشقوں اور فائر پاور کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ورکشاپ کے شرکاء نے سرکریک سے ملحقہ پاک میرینز کے اگلے مورچوں کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاء کو پاک میرینز کے کردار اور کریکس میں آپریشنل چیلنجز پر بریفنگ دی گئی۔ ترجمان پا ک بحریہ کے مطابق شرکاء کو میری ٹائم سیکٹر کی اہمیت اور اس میں موجود معاشی ترقی کے وسیع امکانات کے علاوہ علاقائی اور عالمی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ شرکاء نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں