نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ،ْ

خواجہ حارث نے دلائل دیئے جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں ،ْوکیل نوازشریف

پیر 17 دسمبر 2018 16:29

نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے دور ان خواجہ محمد حارث نے اپنے دلائل میں کہاہے کہ جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں۔ پیر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے حتمی دلائل دیئے۔

(جاری ہے)

جبل علی فری زون اتھارٹی سے متعلق نیب کی دستاویزات پر خواجہ حارث نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جافزا دستاویزات قانونی شہادت کے مطابق تصدیق شدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ کیا ان دستاویزات کو شواہد کے طور پرلیا بھی جاسکتا ہی قانون کے مطابق بیرون ملک سے آئی دستاویزات اصل ہوں گی یاتصدیق شدہ خواجہ حارث نے کہا کہ جہاں سے دستاویزات آئیں گی اس ملک کی جانب سے اصل ہونے کی تصدیق بھی لازم ہے، اس دستاویز کی پھر پاکستانی اتھارٹی بھی تصدیق کرے گی کہ یہ متعلقہ حکام سے ملی ہے۔

نواز شریف کا اپنے حتمی دلائل میں کہنا ہے کہ پاکستانی قونصل خانہ یا ڈپلومیٹک ایجنٹس اس بات کی تصدیق کرے گا، یہ طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا تو پھر وہ دستاویز ثابت نہیں ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں