قائم مقام ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی چیلنج کیس،

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت صنعت و تجارت سے جواب طلب کرلیا

پیر 17 دسمبر 2018 16:48

قائم مقام ایم ڈی یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن کی تعیناتی چیلنج کیس،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے قائم مقام ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی تعیناتی چیلنج کرنے کے معاملے پر وزارت صنعت و تجارت سے جواب طلب کرلیا ۔ جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل یک رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی ۔ گزشتہ روز عدالت نے سیکرٹری صنعت و پیداوار ایڈیشنل سیکرٹری سطح کا افسر عدالتی معاونت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

فاضل بینچ نے جب سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے رفعت قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سینئر افسر کی موجودگی میں ایم ڈی کی پوسٹ پر وزارت سے تعیناتی کردی گئی سینئر جوائنٹ سیکرٹری مشتاق احمد قائم مقام ایم ڈی تعینات کئے گئے بعد ازاں سابق قائم مقام ایم ڈی واجد علی خان نے تعیناتی کو چیلنج کردیا درخواست گزار یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں سینئر افسر ہے عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد استفسار کیا ابھی تک مسقل ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کی تعیناتی کیوں نہیں ہوئی قائم مقام ایم ڈی کی تعیناتی کس بنیاد پر ہوئی تحریری جواب جمع کروایا جائے عدالت نے وزارت صنعت و تجارت کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں