عجیب مذاق بن گیا جس کا جی چاہتا ہے اداروں کو گالیاں نکالنا شروع کردیتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پیر 17 دسمبر 2018 16:54

عجیب مذاق بن گیا جس کا جی چاہتا ہے اداروں کو گالیاں نکالنا شروع کردیتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے اداروں کو گالیاں نکالنا شروع کر دیتا ہے، پیر کے روز نوازشریف کی تاحیات نااہلی فیصلہ کے وقت سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل سنگل بنچ نے کی ۔

(جاری ہے)

لیگی کونسلرثمینہ شعیب اور نورین گیلانی اپنے وکیل کے ساتھ عدالت پیش ہوئیں اس موقع پر عدالت کاکہناتھاکہ عجیب مذاق بن گیا ہے جس کا جی چاہتا ہے وزیراعظم،آرمی چیف اوراداروں کوگالیاں دیتایے،کچھ توایسے ہیں جوپاکستان کوبھی گالیاں دیتے ہیں،ملک کے لئے کرتے کچھ نہیں گالیاں دینے پرہاتھ رکھا ہواہے،یہ کیوں سپریم کورٹ سے متعلق نازیباالفاظ کہتی ہیں،اس پر درخواست گزارکارکنوں کے وکیل کاکہناتھاکہ ڈیڑھ سال سے ہمارے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا،جس پر عدالت نے کہاکہ نوازشریف کی پیشی میں یکجہتی کریں گالیاں نہ دیں،پہلا کیس ہے جس میں پولیس نے سائنٹفک طریقے سے الزام ثابت کیا،عدالت نے خواتین کارکنان کی ضمانت منظورکرلی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں