وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات ،

منصب سنبھالنے پرمبارکباد ترک صدر کی جانب سے تہنیتی پیغام بھی پہنچایا ، وزیراعظم کو دورہ ترکی کی دعوت ملاقات میں وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی بھی موجود تھے ، دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر باہمی تعاون بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال

پیر 17 دسمبر 2018 16:54

وزیراعظم عمران خان سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان سے ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقا ت سمیت مختلف امو ر پر باہمی تعاون بڑھا نے کے معا ملا ت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ترک وزیرداخلہ نے اپنی قیادت کی طرف سے عمران خان کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی، ملاقات میں وزیرز مملکت داخلہ شہریار آ فریدی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان سے وزیراعظم ہا ئو س اسلا م آباد میں ترک وزیر داخلہ سلیما ن سوئلو نے ملا قات کی ، ملا قات میں سلیمان سوئلو نے ترک صدرکی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے نام تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، اور پاک ترک تعلقات کو مختلف شعبوں میں فروغ دینے پر بات چیت کی گئی۔ ترک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہو ئے وزیراعظم عمران خان کو دورہ ترکی کی دعوت دی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر و دیگر قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، وزیراعظم نے پاک ترک تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں