پاکستان اور چین کا جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

پاکستان چین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہے،مشیر وزیر اعلی امین اسلم کا چینی سفیر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس ماحولیات سے متعلق چین اور پاکستان کا مشن ایک ہی ہے،یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،چینی سفیر

پیر 17 دسمبر 2018 16:57

پاکستان اور چین کا جنگلی حیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ تعاون پر اتفاق،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان اور چین کے درمیان جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے اور آبی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق جبکہ دونوں ملکوں کی جانب سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، جنگلات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا مشترکہ فیصلہ ،وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل فوریسٹری، گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے درمیان معاہدے کے نکات کی کابینہ بھی منظوری دے چکی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت میں 10 نکات شامل ہیں جن میں جنگلات کو محفوظ بنانے، جنگلی حیات کے تحفظ، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر استعمال، خراب زمین کی بحالی، متعلقہ ریسرچ اور دیگر نکات شامل ہیں،دستخط وزیر اعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور چینی سفیر ژائو جینگ نے کیے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چینی سفیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، پاکستان چین کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چل رہا ہیپاکستان جنگلات کے شعبے میں چین سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ جنگلات کو محفوظ بنانے ، جنگلی حیات کے تحفظ موسمیاتی تبدیلی کے جنگلات پرمنفی اثرات ، آبی وسائل کا بہتر استعمال ، خراب زمین کی بحالی ، جنگلات او ر ماحولیات سے متعلقہ ریسرچ اور دیگر نکات پر باہمی فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور نیشنل فورسٹری اوگرا میں لینڈ ایڈمنسٹریشن چین کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کے نکات کابینہ کے اجلاس میں پیش کئے گئے تھے کابینہ نے ان نکات کی منظوری دی تھی انہوں نے کہا کہ جنگلات کے شعبے کے سماجی و اقتصادی ترقی میں اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مفاہمت کی یادداشت میں دس نکات شامل ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ملک امین اسلم نے بتایا کہ ابھی اس منصوبے پر کام شروع نہیں ہوا اور نہ ہی اس پر آنے والی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مذاکرات موسمیاتی تبدیلی جلد ہی کام شروع کردے گی اور صوبوں کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیاجائے گا کہاں کتنے اور کس قسم کے نئے درخت لگائے ہیں اس کے بعد اس کا پی سی ون تیار کیاجائے گا ۔

اس موقع پر چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت ہمارے ساتھ مل کر چل رہی ہے، وزیر اعظم عمران خان نے ماحولیات کو بے حد اہمیت دی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہیں ماحولیات سے متعلق چین اور پاکستان کا مشن ایک ہی ہے پاکستان حکومت بھی ہمارے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والا یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں