گلشن ناصر نجی ہائوسنگ سکیم کیس:سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

لوگوں سے پیسے لیکر پلاٹ نہیں دیئے جارہے، جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس

پیر 17 دسمبر 2018 17:01

گلشن ناصر نجی ہائوسنگ سکیم کیس:سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ میں لاہور میں قائم گلشن ناصر نامی نجی ہائوسنگ سکیم سے متعلق درخواست پر سماعت عدالت نے ملزم کے وکیل کی عدم تیاری پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ لوگوں سے پیسے لے کر پلاٹ نہیں دیئے جارہے ہیں پانچ رکنی لارجر بینچ نے اس بابت فیصلہ دے چکا کہ غیر معمولی حالات کے علاوہ ضمانت نہیں دی جائیگی معاملا بابت نیب سے پوچھیں گے تو کچھ اور ہی کہانی سامنے آئیگی جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ تمام لوگوں کو پلاٹ دینے کا وعدہ غلط ہے درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چالیس کنال زمین سوسائٹی کو منتقل ہوچکی ہے نیب کی تشکیل کردہ کمیٹی کے مطابق ایک کروڑ چھتیس لاکھ روپے مالیت کا ترقیاتی کام باقی ہے آج تک 98 لوگوںسے پیسے لئے ان کے پلاٹ موجود ہیں جسٹس عظمت سعید نے درخواست گزا ر کے دلائل پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی آنکھوںمیں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں