پان کی پتیوں پر ٹیکس کیس:

کیس ایف آئی اے کا ہے ،نیب کا معاملہ بنتا ہی نہیں، جسٹس عظمت سعید عدالت نے معاملہ نیب کے دیگر کیسز کے ساتھ سننے کیلئے مزید سماعت بدھ تک ملتوی کردی

پیر 17 دسمبر 2018 17:01

پان کی پتیوں پر ٹیکس کیس:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) پان کے پتیوں پر ٹیکس سے متعلق اپیل پر عدالت نے معاملہ نیب کے دوسرے کیسز کے ساتھ سننے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ بدھ تک ملتوی کردیا ہے ۔ اپیل کی سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ الزام ہے کہ پان کے پتے زیادہ منگوائے اور ٹیکس کم کردیا کسٹم میں جتنے کیسز ہیں ان پر یہی الزام ہے یہ کہاں سے نیب کا کیس آگیا نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ معاملہ میں کسٹم ملازمین بھی ملوث ہیں پانچ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ ایف آئی اے کا کیس بنتا ہے یہ نیب کا معاملہ تو بنتا ہی نہیں جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ پانچ لاکھ کیلئے نیب کو کیس بھجوانا چاہتے ہیں عدالت نے معاملہ نیب کے دیگر کیسز کے ساتھ سننے کیلئے سماعت بدھ تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں