نواز شریف کے گارڈ کا صحافی پر حملہ

گارڈ کے حملے سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی بے ہوش ہو گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 16:39

نواز شریف کے گارڈ کا صحافی پر حملہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17دسمبر 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈ نے صحافی پر حملہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنے صحافتی فرائض نبھاتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوران نوازشریف کے ایک گارڈ نے کیمرہ مین واجد علی پر حملہ کر دیا۔گارڈ کے حملے سے واجد علی بے ہوش ہو گئے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ گارڈ کی طرف سے واحشیانہ انداز میں کیمرہ مین پر حملہ کیا گیا ہے۔صحافی پر حملے کے بعد صحافی برادری نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور ن لیگی قیادت سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے جب کیمرہ مین نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا تو اس دوران ان کا گارڈ آگے بڑھا اور کیمرہ مین کے پیٹ پر ٹانگیں مارنی شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

اور تب تک اس پر حملہ کرتا رہا جب تک مذکورہ صحافی بے ہوش نہیں ہو گیا۔تمام واقعے کے بعد صحافتی برادری کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے واقعات بلکل بھی قابل قبول نہیں ہیں۔تاہم ابھی تک مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کی طرف سے واقعے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف آج شہباز شریف سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس گئے جہاں ان کے چھوٹے بھائی اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے استقبال کیا۔تاہم اس کے بعد ہی یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک صحافی پر حملہ کیا گیا بتایا جا رہا ہے کہ یہ حملہ نواز شریف کے گارڈ کی طرف سے کیا گیا تھا۔اور گارڈ کے حملے سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی بے ہوش ہو گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں