وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمورکی ملاقات

وفاقی وزیر نے کینیڈین ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا

پیر 17 دسمبر 2018 17:43

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمورکی ملاقات
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر برائے حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان میں تعینات کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے پیر کو یہاں ان کے دفتر میں خیر سگالی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے ہائی کمشنر کاخیر مقدم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں اطراف نے دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کینیڈین ہائی کمشنر کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں