شہباز شریف کا چیک اپ ،ْ خون کے تجزیہ کی حالیہ رپورٹس ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں ،ْڈاکٹر کا تشویش کا اظہار

عدالتی حکم پر شہبازشریف کی چار دسمبر کی میڈیکل رپورٹس تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں ،ْترجمان اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا بیان

پیر 17 دسمبر 2018 17:46

شہباز شریف کا چیک اپ ،ْ خون کے تجزیہ کی حالیہ رپورٹس ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں ،ْڈاکٹر کا تشویش کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے طبی معائینے اور خون کے تجزیہ کے حوالے سے ترجمان شہبازشریف نے ایک بیان میں کہاکہ قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹرز نے میڈیکل چیک اپ کیا۔ ترجمان شہباز شریف نے کہاکہ ڈاکٹرز کی ٹیم کا بورڈ میڈیکل رپورٹس نہ ہونے کے باعث آئندہ کے لئے ادویات اور تجاویز دینے سے قاصر رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرزنے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہبازشریف کے خون کے تجزیہ کی حالیہ رپورٹس ممکنہ کینسر کی علامات کی موجودگی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ترجمان شہباز شریف نے کہا کہ عدالتی حکم پر شہبازشریف کی چار دسمبر کی میڈیکل رپورٹس تاحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔ترجمان شہباز شریف نے کہاکہ شہباز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹس تاحال ان کے حوالے نہ کرنا انتہائی تشویشناک امر ہے۔ترجمان شہباز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کے لئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر شریف فیملی کو سخت تشویش لاحق ہے۔ ترجمان شہباز شریف نے کہا کہ شہبازشریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ اورطبی معائنے کی تمام رپورٹس اہلخانہ اور متعلقہ ڈاکٹرز کو فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں