نواز شریف نے زخمی صحافی کو دیکھا اور رکنے کی زحمت بھی نہ کی

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سابق وزیراعظم نواز شریف کے گارڈز کی طرف سے کیمرہ مین پر تشدد کے واقعے کی شدید مذمت

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 17 دسمبر 2018 17:46

نواز شریف نے زخمی صحافی کو دیکھا اور رکنے کی زحمت بھی نہ کی
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17دسمبر 2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے تشدد سے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین بے ہوش ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کے گارڈز نے دو صحافیوں پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔صحافیوں نے نواز شریف کے ایک گارڈ کو پکڑ لیا جب کہ دوسرا فرار ہو گیا،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے صحافی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ختم ہو گئی پر مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔میاں صاحب غریبوں کی اور بد دعائیں نہ لیں۔ کیمرہ مین کے زخمی ہونے پر نواز شریف نے رکنےکی زخمت نہ کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے ہم میڈیا ورکرز کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے نجی ٹی وی چینل کا کیمرہ مین اپنے صحافتی فرائض نبھاتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا کہ اس دوران نوازشریف کے ایک گارڈ نے کیمرہ مین واجد علی پر حملہ کر دیا۔

گارڈ کے حملے سے واجد علی بے ہوش ہو گئے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ گارڈ کی طرف سے واحشیانہ انداز میں کیمرہ مین پر حملہ کیا گیا ہے۔صحافی پر حملے کے بعد صحافی برادری نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور ن لیگی قیادت سے معاملے پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جب کیمرہ میننواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا تو اس دوران ان کا گارڈ آگے بڑھا اور کیمرہ مین کے پیٹ پر ٹانگیں مارنی شروع کر دیں۔ اور تب تک اس پر حملہ کرتا رہا جب تک مذکورہ صحافی بے ہوش نہیں ہو گیا۔تمام واقعے کے بعد صحافتی برادری کی طرف سے شدید احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ ایسے واقعات بلکل بھی قابل قبول نہیں ہیں۔تاہم ابھی تک مسلم لیگ ن کے کسی رہنما کی طرف سے واقعے سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں