وزیر اطلاعات کی نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت

حکومت ختم ہوگئی ،ْ مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی ،ْ میاں صاحب غریبوں کی اور بددعائیں نہ لیں ،ْ چوہدری فواد حسین

پیر 17 دسمبر 2018 17:52

وزیر اطلاعات کی نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈز کے کیمرہ مین پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوگئی لیکن مغلیہ سوچ ختم نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ میاں صاحب غریبوں کی اور بددعائیں نہ لیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ غریب کیمرہ مین کے شدید زخمی ہونے کے باوجود میاں صاحب نے رکنے کی زحمت تک نہ کی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے اور میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں