نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ،ْ

خیریافت دریافت ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے ،ْاحسن اقبال

پیر 17 دسمبر 2018 17:52

نواز شریف اور شہباز شریف کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بھائی رکن قومی اسمبلی شہباز شریف سے ملاقات کیلئے وفاقی دارالحکومت میں منسٹر انکلیو پہنچے جبکہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔نواز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے گرفتار اپنے بھائی سے ان کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی سربراہی پارلیمنٹ ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے پارٹی کی تنظیمِ نو سے متعلق امور پر بریفنگ دی اور بتایا کہ ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور انہوں نے اس معاملے میں اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔اجلاس کے دوران پارٹی قائدین نے پارلیمنٹ میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق بھی بات چیت کی جبکہ نیب کے ہاتھوں گرفتار خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں