نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو ملک چلانے کیلئے نااہل قرار دید یا

موجودہ حکومت نے 100 روز میں ہی معیشت کا برا حال کردیا ،ْسابق وزیر اعظم کا اجلاس سے خطاب نوازشریف کی پارٹی رہنماؤں کو کارکنان سے روابط بڑھانے اور فعال کرنے کی ہدایت

پیر 17 دسمبر 2018 17:57

نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو ملک چلانے کیلئے نااہل قرار دید یا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے تحریک انصاف کی حکومت کو ملک چلانے کیلئے نااہل قرار دید یا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نوازشریف اور پارٹی صدر شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ازسرِ نو تنظیم سازی سے متعلق امور پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نوازشریف نے کہا کہ نیب کا پردہ عوام کے سامنے چاک ہوچکا ہے، اب عوام کی آواز پر کان دھرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ملک کو سنبھالنے کی اہلیت نہیں، اس وقت سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، موجودہ حکومت نے 100 روز میں ہی معیشت کا برا حال کردیا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو کارکنان سے روابط بڑھانے اور انہیں فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں