ْمتحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگیا

عالمی برادری اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان بھی افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل

پیر 17 دسمبر 2018 17:57

ْمتحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگیا
دبئی/اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) متحدہ عرب امارات میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز ہوگیا ۔عالمی میڈیا کے مطابق عباس استنکزئی کی سربراہی میں افغان طالبان کا وفد اور امریکی حکام افغان امن مذاکرات کیلئے دبئی پہنچے جہاں فریقین کے درمیان 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں طالبان حکام اور امریکا کے خصوصی نمائندے برائے امن زلمے خلیل زاد کے درمیان قطر میں مذاکرات کے دو ادوار ہوچکے ہیں۔وزارت خارجہ پاکستان کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے امن مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اور دیگر متعلقہ ممالک کے ساتھ پاکستان بھی افغانستان میں دیرپا امن کا خواہاں ہے۔ امن مذاکرات سے افغانستان اور خطے میں امن کی فضا سازگار ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں