سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس سے روانگی کے موقع پر ان کے گارڈ کا نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین پر تشدد‘

کیمرامین بیہوش‘ تشدد کے خلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

پیر 17 دسمبر 2018 18:45

سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس سے روانگی کے موقع پر ان کے گارڈ کا نجی ٹی وی چینل کے کیمرا مین پر تشدد‘
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس سے روانگی کے موقع پر ان کے گارڈ نے نجی ٹی وی چینل " سمائ" کے کیمرا مین سید واجد پرمبینہ تشدد کیا جس سے وہ بیہوش ہوگیا‘ تشدد کے خلاف صحافیوں نے پارلیمنٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس سے روانگی کے موقع پر ان کے گارڈ نے نجی ٹی وی چینل " سمائ"کے کیمرا مین سید واجد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میںوہ زمین پر گر گیا اور گارڈ نے اسے زد و کوب کیا جس کی وجہ سے وہ بیہوش ہو گیا جسے بیہوشی کی حالت میں پولی کلینک منتقل کردیا گیا ہے۔

بعد ازاں گارڈ کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔مبینہ تشدد کے خلاف رپورٹرز، کیمرا مینوں اور میڈیا ورکروں نے پارلیمنٹ ہائوس کے باہر احتجاج کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں