جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پیر 17 دسمبر 2018 19:17

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قائمقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پیر کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی سادہ مگر پروقار تقریم سپریم کورٹ کی عمارت میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس سعید کھوسہ سے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں اعلیٰ عدلیہ کے ججوں، سینئر وکلاء، بار کے اراکین اور عدالتی عملہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے بیرون ملک دورے کے دوران بطور قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں