سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس آمد،محمد شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ ودیگر نے استقبال کیا

پیر 17 دسمبر 2018 19:17

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس آمد،محمد شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ ودیگر نے استقبال کیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پارلیمنٹ ہائوس آمد پر اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر مسلم لیگی اراکین قومی اسمبلی نے استقبال کیا۔

(جاری ہے)

میاں محمد نواز شریف پیر کو جب پارلیمنٹ ہائوس پہنچے تو اسلام آباد پولیس نے اپنے حصار میں لے کر پارلیمنٹ ہائوس گیٹ نمبر پر ایک سے اندر داخل کروایا۔ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، عبدالقادر بلوچ، سینیٹر مشاہد حسین سید سمیت اراکین قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا پارلیمنٹ ہائوس آمد پر استقبال کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں