شہریار آفریدی نے نواز شریف کے گار ڈ کے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کا نوٹس

آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب

پیر 17 دسمبر 2018 19:46

شہریار آفریدی نے   نواز شریف کے گار ڈ کے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین  پر تشدد کا نوٹس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین واجد علی پر تشدد کا نوٹس لے لیا اور آئی جی اسلام آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ سے روانگی کے وقت ان کے گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد کیا گیا جس سے وہ بے ہوش ہو گیا اور اسے بے ہوشی کے حالت میںہسپتال منتقل کر دیا گیا کیمرہ مین واجد علی نواز شریف کی فوٹیج بنا رہا تھا وزیر مملکت برائے داؔخلہ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں