نواز شریف نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا

دسمبر کے آخر سے پارٹی کنونشنز سے خطاب کرنا شروع کریں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 19:45

نواز شریف نے خاموشی توڑنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر2018ء) :نواز شریف کی خاموشی کے خاتمے کا وقت آ گیا۔30 دسمبر سے پارٹی کنونشنز سے خطاب کیا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو جیل سے رہا ہوئے 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور نواز شریف تاحال خاموش ہیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہیں بن رہے۔اس پر بہت سے سیاسی حلقوں میں نواز شریف کی خاموشی کی باز گشت سنائی دے رہی تھی۔

تاہم سابق وزیر اعظم نواز شریف کی پر اسرار خاموشی کی وجوہات بتاتے ہوئے صحافی حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے نہ بولنے کی وجہ بیگم کلثوم نواز کی وفات کے علاوہ یہ بھی ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت غلطیاں کرے اور پھر وہ اسکو بنیاد بنا کر عوام میں نکلیں۔

(جاری ہے)

وہ نجی ٹی میں حالات حاضرہ پر بحث کر رہے تھے ۔اس موقع پر حبیب اکرم کا کہنا تھا کہ ابھی سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ کے سوگ میں ہیں اور اس لئیے وہ چاہتے ہیں کہ فی الحال سیاسی سرگرمیوں سے دور رہا جائے۔

تاہم شائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے خاموشی ختم کرنے کا وقت آ چکا ہے۔معروف صحافی نے اس حوالے سے بڑا انکشاف کر ڈالا۔ باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اس ماہ دسمبر کے آخر میں سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنےجارہی ہے۔ چھوٹے بڑے لیول پر پارٹی کنونشن منعقد کئے جائیں گے ۔یہ بھی کہا جارہا ہے کہ نواز شریف بھی ان کنونشنز میں خاموشی توڑیں گے اور مسلم لیگ ن کی جانب سے منعقد کئیے جانے والے کنونشنز سے خطاب کریں گے۔

اگر نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس کیس میں سزا ہو گئی تو ان کی جانب سے مریم نواز خطاب کیا کریں گی۔ یاد رہے کہ آج نواز شریف کی جانب سے ایک مرتبہ دوبارہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔آج انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کے چیمبر میں لیگی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں