موجودہ حکومت کا مقصد عوام کی حقیقی سماجی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانا ہے،عمران خان
فیصل آباد صنعتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے، وزیراعلی پنجاب کو تمام ممبران کے مسائل مقامی قیادت کی مشاورت سے حل کرنے کی ہدایت کرونگا، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں عوامی فلاح وبہبود اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے ممبران قومی اسمبلی سے گفتگو
پیر 17 دسمبر 2018 22:00
(جاری ہے)
ملاقات کرنیوالے ممبران اسمبلی میں چوہدری محمد عاصم نذیر، نواب شیر، رضا نصراللہ گھمن،خرم شہزاد،فرخ حبیب،فیض اللہ، راجہ ریاض احمد، ریاض فتیانہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد امیر سلطان، غلام بی بی بھروانہ ،سیدفیض الحسن ، حاجی امتیاز احمد چوہدری ،چوہدری شوکت علی بھٹی ،تاشفین صفدرچوہدری اور وجہیہ اکرم شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں عوام کے مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں، نوجوانوں اور ہنر مند افراد کیلئے روزگار کی فراہمی، چھوٹے صنعتکاروں کو درپیش مشکلات کے حل، کاشتکاروں کو جائز منافع یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔ملاقات میں وزیراعظم کو فیصل آباد شہر اور گوجرانوالہ ڈویژن کے مسائل خصوصی طور پر فیصل آباد میں ہائیکورٹ کے بینچ کے وکلاء کے مطالبے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت ایک منظم اور بھرپور عوامی تحریک کے نتیجے میں وجود میں آئی ہے جس کا مقصد عوام کی حقیقی سماجی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانا ہے، اس ضمن میں ممبران پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان مقاصد کے حصول کو ممکن بنائیں۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد صنعتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے، ماضی میں شہر کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے پر کوئی خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔ وزیراعظم نے ممبران اسمبلی کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ممبران سے ملاقات کرکے ان کے حلقوں کے مسائل مقامی قیادت کی مشاورت سے حل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائیگی۔وزیراعظم نے ممبران قومی اسمبلی کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں عوامی فلاح وبہبود اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں اور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی 7 رکنی کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیا جس کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔وزیراعظم نے ممبران کو عوام سے مستقل رابطے میں رہنے کی تاکید کی اور وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی قرارداد کے مسودے کو ویٹو کرنے کے امریکی فیصلے پر افسوس ہے، ترجمان ..
ٹی ایل پی پر پابندی بارے انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی،شہباز شریف
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سیاب خان کی انجینئر فضل خالق جان سےاظہار تعزیت
ماشا یونائیٹڈ فٹ بال ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں شرکت کرے گی
پی ٹی آئی والے اڈیالہ سے ملک دشمنی کی گائیڈ لائن لے رہے ہیں، کسی کو پاکستان پر تنقید اور خارجہ پالیسی ..
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار ..
پیپلز پارٹی کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
قومی اسمبلی کا اجلاس، تحشیہ آرڈیننس 2024ء پیش کر دیا گیا
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلو چستان میں بہتر طرز حکومت اور شہر یوں کو ریلیف پہنچانا ہماری اولین تر جیح ہے، میرسرفراز بگٹی
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ