مرزا غالب نے خط نگاری کو نیا اسلوب اور بے ساختہ آہنگ عطاء کیا ہے،چودھری فواد حسین

خواہش ہے نوجوان نسل مرزا غالب کی شخصیت اور فن سے روشناس ہو،مرزا غالب کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جائیگا،وفاقی وزیر اطلاعات

پیر 17 دسمبر 2018 22:00

مرزا غالب نے خط نگاری کو نیا اسلوب اور بے ساختہ آہنگ عطاء کیا ہے،چودھری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین نے کہا کہ مرزا غالب نے خط نگاری کو نیا اسلوب اور بے ساختہ آہنگ عطاء کیا ہے، خواہش ہے نوجوان نسل مرزا غالب کی شخصیت اور فن سے روشناس ہو،مرزا غالب کا یوم پیدائش شایان شان طریقے سے منایا جائیگا۔پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چودھری فواد حسین کی زیر صدارت برصغیر کے عظیم شاعر مرزا غالب کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریبات اور مختلف پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے وزارت اطلاعات میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلاس میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات زاہدہ پروین، ڈائریکٹر جنرل پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس جمال شاہ، جوائنٹ سیکریٹری قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن سید جنید اخلاق، ادارہ فروغ قومی زبان کے سربراہ اور نامور شاعر افتخار عارف،مینجنگ ڈائریکٹر نیشنل بک فاونڈیشن ڈاکٹر انعام الحق جاوید،ڈائریکٹر جنرل اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر راشد حمید اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر لوک ورثہ شہیرہ شاہد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ مرزا غالب کا یوم پیدائش اس سال شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ خواہش ہے نوجوان نسل مرزا غالب کی شخصیت اور فن سے روشناس ہو۔انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ غالب کی اہمیت کم نہیں ہوئی یہ ان کے فن کا ہی کمال ہے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ مرزا غالب نے خط نگاری کو نیا اسلوب اور بے ساختہ آہنگ عطا کیا۔فواد چودھری نے مرزا غالب کی سالگرہ کے موقع پروزارت اطلاعات اور اس سے منسلک اداروں کو مشاعرے کے انعقاد سمیت خصوصی پروگرامز ترتیب دینے کی ہدایت کی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں