تجارتی شعبے میں مشکلات سے چھوٹی صنعتوں کو نقصان پہنچتا ہے،عمران خان

ہمیں چھوٹی اور در میانی درجے کی صنعتوں کو بہتر کرنا ہے ہمیں پچھلی حکومت سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میںملا، تجارتی خسارے کو کم کرنے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں پاکستان کی برآمدات 24 ارب ڈالر کے قریب ہیں، وزیر اعظم کا ایف پی سی سی آئی تقریب سے خطاب

پیر 17 دسمبر 2018 22:10

تجارتی شعبے میں مشکلات سے چھوٹی صنعتوں کو نقصان پہنچتا ہے،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تجارتی شعبے میں مشکلات سے چھوٹی صنعتوں کو نقصان پہنچتا ہے ہمیں چھوٹی اور در میانی درجے کی صنعتوں کو بہتر کرنا ہے ہمیں پچھلی حکومت سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میںملااس تجارتی خسارے کو کم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں پاکستان کی برآمدات 24 ارب ڈالر کے قریب ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ایف پی سی سی آئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ معیشت کے استحکام سے ملک ترقی کرتا ہے الیکشن جیتنے کے بعد میںجلسوں کو یاد کرتا ہوں ہم تاجروں کو سہولیات دینے کے لئے کام کر رہے ہیںپاکستان کی برآمدات 24 ارب ڈالر کے قریب ہیں ملک میں سرمایہ کاری اور تجارتی سے خوشحالی آئے گی ماضی میں تجارت اور برآمدات سے متعلق سوچا ہی نہیں گیا ملائیشیا کی برآمدات 220 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں پاکستان میں اب تک جو غلطیاں ہوئیں انہیں ٹھیک کرنا چاہتے ہیں تجارتی شعبے میں مشکلات سے چھوتی صنعتوں کو نقصان پہنچتا ہے ہمیں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو بہتر کرنا ہے ہمیں پچھلی حکومت کی جانب سے بڑا تجارتی خسارہ ورثے میںملا ہے اس تجارتی خسارہ کو کم کرنے کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں