آصف علی زر داری اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ،ْ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 17 دسمبر 2018 22:35

آصف علی زر داری اور شہبازشریف کے درمیان ملاقات ،ْ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 دسمبر2018ء) سابق صدر آصف زرداری اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی مختصر ملاقات ہوئی ہے۔قومی اسمبلی ہال میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے مصافحہ کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف ایوان سے باہر جانے کیلئے اٹھے تو سابق صدر اپنی نشست سے اٹھ کرآئے، مصافحہ کیا اور مختصر گفتگو بھی کی۔غیررسمی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر بلاول بھٹو، راجہ پرویز اشرف، شاہد خاقان عباسی، نوید قمر اور دیگر بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں