ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ ''ریل سفارتکاری'' شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا

پاکستان اور ازبکستان کو ملانے کے لیے 700 کلو میٹر طویل ریلوئے لائن بچھائی جائے گی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 17 دسمبر 2018 22:43

ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ ''ریل سفارتکاری'' شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 دسمبر2018ء) برادر اسلامی ملک میں ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ ''ریل سفارتکاری شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان اور ازبکستان کو ملانے کے لیے 700 کلو میٹر طویل ریلوئے لائن بچھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نئی حکومت کی آمد کے بعد پاکستان کے لیے متعدد برادر اسلامی ممالک نے نت نئے منصوبوں کا اعلان کیا ہے جن میں سعودی عرب اور چین کی جانب سے ملنے والے خطیر امدادی پیکج قابل ذکر ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب ملائشیا نے بھی سرمایہ کاری کی صورت میں پاکستان کی حمایت اور مدد کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ برادر اسلامی ملک ازبکستان نے پاکستان کے ساتھ ریل سفارتکاری کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

(جاری ہے)

ازبکستان کو بذریعہ ریل پاکستان سے ملانے کے لیے 700کلومیٹر طویل ریل کی پٹڑی بچھائی جائے گی۔یہ ریل لائن افغانستان سے گزر کر پاکستان پہنچے گی ۔

ازبکستان نے اس منصوبے کے لیے ابتدائی طور پر 500 ملین ڈالر مختص کر دئیے ہیں۔ازبکستان ریلوئے لائن تعمیر کرے گا جبکہ روس اور قازقستان تکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔چین اور ایشین افراسٹکچر ڈویلپمنٹ مالی معاونت فراہم کریں گے۔اس ریلوے لائن کے لیے پاکستان ،ازبکستان،چین،روس اور قازقستان میں 5 فریقی معاہدہ طے پا چکا ہے۔دوسری جانب اس مقصد کے لیے مالیاتی کنسورشیم بھی قائم کیا جاچکا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں