موجودہ جمہوری حکومت کا مقصد عوام کی حقیقی سماجی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانا ہے
وزیراعظم عمران خان کی فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو
پیر 17 دسمبر 2018 23:22
(جاری ہے)
ملاقات میں فیصل آباد شہر اور گوجرانوالہ ڈویژن کے مسائل خصوصی طور پر فیصل آباد میں ہائی کورٹ کے بنچ کے وکلاء کے مطالبہ کے حوالہ سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت ایک منظم اور بھرپور عوامی تحریک کے نتیجہ میں وجود میں آئی ہے جس کا مقصد عوام کی حقیقی سماجی فلاح و بہبود، خوشحالی اور ملک کی معاشی ترقی یقینی بنانا ہے، اس ضمن میں ممبران پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ ان مقاصد کے حصول کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد صنعتی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل شہر ہے، ماضی میں شہر کی ترقی اور عوام کے مسائل کو حل کرنے پر کوئی خصوصی توجہ نہیں دی گئی۔ وزیراعظم نے ممبران کو یقین دلایا کہ تمام مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ممبران سے ملاقات کرکے ان کے حلقوں کے مسائل مقامی قیادت کی مشاورت سے حل کرنے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ارکان قومی اسمبلی کو فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں عوامی فلاح و بہبود اور سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں اور ہائی کورٹ بنچ کے قیام کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیراعظم نے فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کی 7 رکنی کمیٹی کو ٹاسک سونپ دیا جس کی مشاورت سے عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعظم نے ممبران کو عوام سے مستقل رابطے میں رہنے کی تاکید کی اور وفاقی حکومت کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی میں چوہدری محمد عاصم نذیر، نواب شیر، رضا نصراللہ گھمن، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اللہ، راجہ ریاض احمد، ریاض فتیانہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد امیر سلطان، غلام بی بی بھروانہ،سیّد فیض الحسن، حاجی امتیاز احمد چوہدری، چوہدری شوکت علی بھٹی، تاشفین صفدر چوہدری اور وجیہہ اکرم شامل تھیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان اور پولینڈ کے درمیان باہمی تعلقات ٹھوس بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں ممالک میں باہمی تجارت کا حجم ..
کونسی جماعت کو کتنی پارلیمانی کمیٹیوں کی سربراہی ملے گی فارمولہ طے پاگیا
وزیراعظم نے گرین ٹرانس شپمنٹ ٹرمینل کی تعمیر کے لیے وزیر خزانہ کی زیر سربراہی بین الوزارتی کمیٹی تشکیل ..
لاپتہ سعودی خاتون دوست سمیت کراچی سے بازیاب
قومی اسمبلی کی پارلیمانی پریس گیلری سے صحافیوں کا واک آئوٹ
افغانستان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے فعال نقطہ نظر اور جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، انسٹی ٹیوٹ ..
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
جامع ترقی کے لئے آمدنی اور عوامی اخراجات کو بہتر بنانے کے موضوع پر پری بجٹ ورکشاپ کا انعقاد ،مقررین ..
جیمز اینڈ جیولری کی پیداواری صلاحیت اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں، ..
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
ایشیائی ترقیاتی بینک سال 2023 کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھیجی جانے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے لئے ایک ہی قومی کیمپ ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم