وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا پمز ہسپتال کا دورہ، نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کی

پیر 17 دسمبر 2018 23:41

وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان کا پمز ہسپتال کا دورہ، نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے پیر کو پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد علی کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی نواز اعوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے پارلیمنٹ ہائوس میں کیمرہ مین واجد علی پر بیہمانہ تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ذہنیت کے خلاف ہم نے جدوجہد کی ہے، واجد علی اور میڈیا اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہا تھا، پاکستان میں اب بادشاہت نہیں بلکہ عوام کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ واجد علی پر تشدد کے ِخلاف ایف آئی آر درج ہو گی اور انصاف ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں