معروف اینکر کا عمران خان کے 4 بیانات پر 4 بار سلیوٹ

عمران خان واقعی سچے لیڈر ہیں اور لگتا کے پاکستان کی قسمت اللہ کے بعد کسی ٹھیک شخص کے ہاتھ میں آئی ہے، معروف اینکر نے وزیراعظم کے چار خوبصورت بیانات پر انہیں سلیوٹ پیش کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 15:57

معروف اینکر کا عمران خان کے 4 بیانات پر 4 بار سلیوٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 دسمبر 2018ء) : معروف اینکر فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ آج مجھے پہلی بار ایسا لگا کہ ملک ٹھیک سمت میں جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان میں کوئی لیڈر شپ موجود ہے۔عمران خان کے 4 بیانات ایسے ہیں جن پر میں ان کو سلیوٹ کرتا ہوں۔پہلا بیان کہ انہوں نے کہا کہ ہم نے غلطیاں کیں اب ہم انہیں ٹھیک کریں گے۔

عمران خان نے کہا تھا کہ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھنا ہو گا، کامیابی کا راز یہی ہے کہ ہم اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور وہ جو بھی خامیاں اور مشکلات دیکھیں انہیں دور کریں۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کو اس بیان پر سلیوٹ پیش کرتا ہوں کیونکہ ایک پکا لیڈر ہوتا ہے جو اس بات کا عتراف کرتا ہے کہ ہم نے غلطیاں کیں اور اب ہم ٹھیک کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دوسرا بیان دیا کہ کامیاب انسان وہ وہتا ہے جو غلطی کر کے اس سے سیکھے اور میں انہیں سلیوٹ پیش کرتا ہوں کیونکہ آج ہم مان گئے کہ آپ واقعی لیڈر ہیں اور لگتا کے پاکستان کی قسمت اللہ کے بعد کسی ٹھیک شخص کے ہاتھ میں آئی ہے۔تیسرا بیان یہ ہے کہ ماضی میں برآمدات اور تجارت بڑھانے کے حوالہ سے سوچا ہی نہیں گیا، ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری سے ہی خوشحالی آئے گی۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ اگر میرا مائک نہ لگا ہوتا تو میں عمران خان کو اس بات پر کھڑے ہو کر سلیوٹ کرتا۔جب کہ عمران خان نے چوتھے بیان میں کہا کہ ہم بزنس مین اور انڈسٹریز کو ساتھ لے کر چلیں گے اور ہماری حکومت جو بھی کر ہی ہے ہم اس کو عوام کے سامنے رکھیں گے۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پیر کو وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی 42ویں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہ ملک میں تجارت اور سرمایہ کاری سے خوشحالی آئے گی، تاجروں اور برآمد کنندگان کی آسانی کیلئے کام کر رہے ہیں، ماضی میں برآمدات اور تجارت بڑھانے پر کوئی توجہ نہیں دی، ہماری حکومت تاجروں اور برآمد کنندگان کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی، ملک میں پیدائش دولت کے مواقع بڑھانے اور کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں، سوچ میں تبدیلی پیدا کرکے اور ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکتے ہیں، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو فروغ دیا جائے گا، حکومت نے ابتدائی چار ماہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے پر بھرپور توجہ دی جس کے نتائج جلد برآمد ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں