نوازشریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے ،ْ رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کے بیان ر د عمل

منگل 18 دسمبر 2018 16:18

نوازشریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے ،ْ رانا ثناء اللہ کا شیخ رشید کے بیان ر د عمل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے ،ْ شیخ رشید ریشم کے کاروبار کی تفصیل قوم کو بتائے ،ْشیخ رشید کی ہرزہ سرائی عدالت کے متوقع فیصلے پر اثر انداز ہونے کی گھٹیا، غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت ہے ۔

منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا ماتھا چومنے والا آج عمران خان کے بوٹ چاٹ رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ساری کالی بھیڑیں ڈونکی راجہ کے گرد جمع ہیں، ایک ریلو کٹا بے سری آوازیں نکال کر وفاداری نبھاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید ریشم کے کاروبار کی تفصیل قوم کو بتائے۔

(جاری ہے)

سابق وزیر نے کہاکہ شیخ رشید سیاست کابنارسی ٹھگ ہے۔ انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کی ہرزہ سرائی عدالت کے متوقع فیصلے پر اثر انداز ہونے کی گھٹیا، غیرقانونی اور غیر اخلاقی حرکت ہے۔انہوںنے کہاکہ چیف جسٹس صاحب کو چاہیے کہ نیب کے اس خودساختہ ترجمان کے بیان کا نوٹس لیں۔ انہوںنے کہاکہ عوام کو معلوم ہے کہ شیخ رشید جب ظہور الٰہی کا بغل بچہ تھ تو اس کے پاس کیا تھا۔

انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں شیدا ٹلی نے شیخ رشید تک کا سفر کس طرح طے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ شیخ رشید کو دوسروں کے خلاف دشنام طرازی سے پہلے اپنی اوقات اور ماضی یاد رکھنا چاہیے۔ رانا ثناء اللہ عمران خان کا چپڑاسی اپنی نوکری پکی کررہا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ جتنے این آر او شیخ رشید نے لیے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی جمہوریت کو ہمیشہ خطرہ رہا ہے اور آج بھی یہی خطرہ لاحق ہے ،ْشیخ رشید جمہوریت کے لیے ناسور ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں