عثمان ڈار کی دلچسپ انداز میں عظمیٰ بخاری کو نوکری کی پیشکش

ہم ایک کروڑ نوکریوں کے ساتھ مزید ایک نوکری مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کو دیں گے تاکہ یہ بیٹھ کر نوکریاں گن سکیں۔ پی ٹی آئی رہنما کی بات پر عظمیٰ بخاری غصے میں آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 دسمبر 2018 16:13

عثمان ڈار کی دلچسپ انداز میں عظمیٰ بخاری کو نوکری کی پیشکش
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا  نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ویسے تو ہم نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب ہم ایک کروڑ نوکریوں کے ساتھ مزید ایک نوکری مسلم لیگ ن  کی رہنما عظمیٰ بخاری کو دیں گے تاکہ یہ بیٹھ کر نوکریاں گن سکیں۔یہ بات سنتے ہی عظمیٰ بخاری غصے میں آ گئیں اور کہا کہ الحمد اللہ ہمیں کسی نوکری کی ضرورت نہیں اللہ کا ہم پر بڑا کرم ہے۔

اس طرح کی فضول بحث کرنے کا کوئی فائدہ نہیں عثمان ڈار اس نوکری کو ہضم کریں جو انہیں دی گئی ہے۔واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے 100 روزہ پلان پر عمل درآمد کرنے کی کوئی کوشش ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی اور اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اب تک متعدد عوامی منصوبوں کا اعلان کر دیا ہے جن میں سب سے بڑ ا منصوبہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے تھا۔

اس منصوبے سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ماہ ستمبرمیں تحریک انصاف کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے 50لاکھ گھروں کی تعمیرکیلئے2 ہفتے میں سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کو سیکرٹری کی جانب سے نجی شعبے کو50 لاکھ گھرمنصوبے میں شامل کرنے کے قانونی طریقہ کاراورمضمرات پر بھی بریفنگ دی گئی تھی۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ بذات خود اس پروگرام کی اونر شپ لوں گا،50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے لاکھوں بےروزگارافراد کونوکریاں بھی ملیں گی۔جب کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ نما اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری پارٹی نےالیکشن میں روزگار دینے کا نعرہ لگایا، ہم اقتدار میں آ کر نوجوانوں کو روزگار دیں گے، وضاحت کر دوں کہ عمران خان ایک کروڑ نوکریاں نہیں بانٹیں گے بلکہ ہاؤسنگ کے شعبے سے پیدا کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں