کاش میاں نوازشریف تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی کو بھی اپنا بچہ سمجھتے،
انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ صحافیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جا رہا ہے، کرپٹ اور منی لانڈرنگ کرنے والے لوگوں نے دولت کے بل بوتے پر میڈیا کو نشانہ بنایا، نوازشریف مریم نواز کیلئے این آر او ڈھونڈ رہے ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں مل رہا، میں آج بھی کہتا ہوں کہ مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی پمز ہسپتال میں زیرعلاج صحافی کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو
منگل 18 دسمبر 2018 17:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ کرپٹ لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ملکی خزانہ لوٹنے والے اور کرپٹ لوگ نشان عبرت بن کر رہ جائیں گے، ان کی کرپشن کی وجہ سے غریب پس رہا ہے اور اس کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شیخ رشید نے کہاکہ صحافی پر تشدد کی ایف آئی آر نوازشریف پر کاٹنی چاہئے کیونکہ جس نے تشدد کیا اس نے نوازشریف کے کہنے پر یہ کام کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں عمران خان سے درخواست کروں گا کہ وہ اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کریں، چیف جسٹس سے بھی اپیل ہے کہ وہ اس واقعہ کا نوٹس لیں کیونکہ یہ ظلم کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو اس طرح پکڑا جائے جس طرح پولیس غریب کو پکڑتی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ ریلوے کو خسارے سے نکال کر منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہم اب تک 20 ٹرینیں چلا چکے ہیں اور ایک سال کے اندر مزید 25 ٹرینیں چلائیں گے اور ریلوے کو ترقی یافتہ ادارہ بنائیں گے۔ ریلوے کو فنڈز کی کمی کا سامنا ہے، 35 ارب روپے پنشن اور 31 ارب روپے تنخواہوں کی مد میں چلے جاتے ہیں، باقی جو بچتے ہیں ان سے ریلوے کی حالت بہتر بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ ہمیں 12 پٹرول پمپ دیں تاکہ اس مد میں چوری کو بھی روکا جا سکے۔ شیخ رشید نے کہاکہ کرپشن کے باعث اداروں کا برا حال کیا گیا، گزشتہ دور میں مہنگے انجن خریدے گئے جو کسی کام کے نہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب وہ پہلی دفعہ وزیر بنے تھے اس وقت بھی انہوں نے کرپشن کے کئی کیس نیب کو بھیجے تھے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پناہ کے اشتراک سے پاک بحریہ شفاء ہسپتال کراچی میں پیدائشی قلبی مرض میں مبتلا2 سالہ بچے کے دل کا کامیاب ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےالبرکہ بینک پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز ..
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں ..
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری ہیڈ سید ..
حکومت کی طرف سے کم از کم اجرت 32 ہزار روپے رکھی گئی ہے
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا مختلف ناکوں کا دورہ
ہمارے حکومت کیساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے، عمرایوب
شہداء کے خاندانوں کی حفاظت کیلئے شہداء فورم بلوچستان نے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے ..
اسٹریٹجک اداروں کے معروف سائنسدانوں اور انجینئرز کو ان کی شاندار خدمات پر سول ایوارڈز سے نوازنے کی تقریب ..
بجلی چوری کا خاتمہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بغیر ممکن نہیں ہے ،بجلی چوری میں افسران ملوث پائے گئے ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ