خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا،

2019ء صحیح معنوں میں احتساب اورکرپشن کے خاتمہ کا سال ہو گا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 18 دسمبر 2018 17:49

خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے افغانستان میں پائیدار امن کے لئے شروع دن سے ایک ہی موقف ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات میںہی مسئلہ کا حل ہے، متحدہ اپوزیشن سے حکومت کو خطرہ نہیں۔ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں پائیدار امن کے لئے شروع دن سے ایک ہی موقف ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات سے ہی مسئلہ کے حل نکالا جا سکتا ہے، طالبان سے مذاکرات امریکہ کی مجبوری ہے، خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام میں ماضی کی حکومتوں کے حوالے سے شکوک و شبہات درست ہیں، موجودہ حکومت ایمانتدار اور عوام دوست ہے، ماضی کی حکومتوں نے گزشتہ دس سال میں ملک کو برباد کر کے رکھ دیا، ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لئے خطرہ نہیں، اپوزیشن کو گزشتہ دس سال کا حساب دینا ہو گا، تحریک انصاف کی حکومت قائداعظم کے پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ء صحیح معنوں میں احتساب اورکرپشن کے خاتمہ کا سال ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں