بھارتی جاسوس کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ،ْ ترجمان دفتر خارجہ

حامد نہال انصاری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی ،ْ ڈاکٹرمحمد فیصل

منگل 18 دسمبر 2018 18:13

بھارتی جاسوس کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ،ْ ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہاہے کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ حامد نہال انصاری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا تھا، اسے بغیر دستاویزات اور جاسوسی کے الزامات پر سزا ہوئی تھی۔ترجمات دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی جاسوس حامد انصاری پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا،اب سزا مکمل ہونے پر اسے بھارت واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ۔

واضح رہے کہ حامدنہال انصاری نامی بھارتی جاسوس کو 3 سال کے بعد سزا مکمل ہونے پر رہا کیا گیا ،ْ نومبر 2012ء میں یہ شخص دہلی سے کابل پہنچا تھا۔وہ کابل سے براستہ سڑک جلال آباد سے ہوتا ہوا طورخم بارڈر سے حمزہ نام کی جعلی دستاویزات پر پاکستان میں داخل ہوا، جہاں سے بس کے ذریعے راولپنڈی پہنچاجس کے بعد کوہاٹ روانہ ہوا اور جعلی دستاویزات پر ہی اس نے ہوٹل میں قیام کیا۔

(جاری ہے)

حامد انصاری کو 14 نومبر 2012ء کو مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے حراست میں لیا گیا،جنوری 2014ء میں بھارتی ہائی کمیشن کو حامد انصاری کی گرفتاری کے حوالے سے مطلع کیا گیا۔جاسوسی اور بغیر دستاویزات سفر کرنے کے جرم میں سزا پانے والے بھارتی قیدی حامد نہال انصاری کو مردان جیل سے رہا کر دیا گیا ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں