سیاسی منزل حاصل کر لی ہے اب معاشی منزل حاصل کریں گے ،ْ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین

نوازشریف اورآصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ہماری پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے ،ْحکومت میں آئے تو پتا چلا 12ارب ڈالر نہ ہوئے تو ہم ڈیفالٹر ہوجائیں گے ،ْاسحاق ڈار بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس آئیں گے ،ْموجود ٹیکس دینے والوں پر بوجھ بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا ،ْ1100 سکرین جب تک نہیں ہونگی پاکستان میں اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی ،ْامریکہ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ،ْ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ آئل ریفائنری کے معاہدے ہورہے ہیں، جس سے ہمیں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی ،ْ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 18:27

سیاسی منزل حاصل کر لی ہے اب معاشی منزل حاصل کریں گے ،ْ وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ سیاسی منزل حاصل کر لی ہے اب معاشی منزل حاصل کریں گے ،ْنوازشریف اورآصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی ہے، ہماری پالیسیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہتر ہوا ہے ،ْحکومت میں آئے تو پتا چلا 12ارب ڈالر نہ ہوئے تو ہم ڈیفالٹر ہوجائیں گے ،ْاسحاق ڈار بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس آئیں گے ،ْموجود ٹیکس دینے والوں پر بوجھ بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا ،ْ1100 سکرین جب تک نہیں ہونگی پاکستان میں اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی ،ْامریکہ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں ،ْ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ آئل ریفائنری کے معاہدے ہورہے ہیں، جس سے ہمیں ڈالر کی کمی نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم کے حلف کے بعد سے سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نظام جو ہمیں ملا وہ خسارے کا تھا ،ْ7 ارب ڈالر گزشتہ حکومت نے ڈالر کو 100 روپے پر رکھنے پر خرچ کئے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم حکومت میں آئے تو ڈالر 128 روپے کا تھا، حکومت میں آئے تو پتا چلا 12ارب ڈالر نہ ہوئے تو ہم دیوالیہ ہوجائیں گے، ہماری پہلی ترجیح تھی کہ دیوالیہ ہونے کے خطرے سے کیسے نکلیں۔

وزیراطلاعات نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفائنری کا معاہدہ ہواہے، ہم انفرا اسٹرکچر میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کریں گے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے چائنہ اور یو اے ای سے مل کر مسئلہ حل کیا۔ چوہدری فواد نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی جنگ یہ ہے کہ ملک کو پائوں پر کیسے کھڑا کیا جائے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے میں مثبت رجحان سامنے آیا ہے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ موجود ٹیکس دینے والوں پر بوجھ بڑھانے سے مسئلہ حل نہیں ہو سکتا ٹیکس نیٹ بڑھانا ہو گا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ 900 ملین کی دالیں اور 1100 ملین ڈالر کا پام آئل درآمد کرتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ درآمدات کو کم اور برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ منی لانڈرنگ پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،ْماضی میں کرپشن ہوتی رہی اور پیسے باہر بھجوا دیئے جاتے رہے۔

چوہدری فواد نے کہاکہ لانچوں اور ماڈلز کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی رہی۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا آنا بہت ضروری ہے۔ چوہدری فواد نے کہا کہ برٹش ایئرویز دوبارہ سے پاکستان سے اپنا آپریشن شروع کرنے جارہی ہے ،ْعالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہتر ہو رہا ہے۔ چوہدری فواد نے کہا کہ امریکہ سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں۔

چوہدری فواد نے کہا کہ امریکہ نے طالبان کے ساتھ بات چیت شروع کروانے میں پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ فرانس نے اپنی سفری ایڈوائزری تبدیل کر دی، جرمنی سوچ رہا ہے، پاکستان میں بیرونی سیاحوں کا آنا بہت ضروری ہے، ہمیں پاکستان میں مذہبی سیاحت کو فروغ دینا ہے، کرتار پور کو سکھوں کے لیے کھولنے کا ایک پہلو مذہبی سیاحت بھی ہے۔

چوہدری فواد نے کہا کہ گزشتہ حکمران جائدادیں ہی بیرون ملک میں خرید رہے تھے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ موجود حکومت کرپٹ پریکٹس کی اجازت نہیں دیتی۔ چوہدری فواد نے کہا کہ 15 لاکھ ٹیکس ریٹرنز روا برس جمع ہوئے ہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سی پیک پہلے صرف انفراسٹرکچر تک محدود تھا اب زراعت کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ قوم کو مستحکم سیاسی نظام کے ساتھ مستحکم معاشی نظام بھی دے کر جائیں۔

انہوںنے کہاکہ 1960 میں پاکستان دنیا کا فلم بنانے والا تیسرا بڑا ملک تھا۔ چوہدری فواد نے کہاکہ 1100 سکرین جب تک نہیں ہونگی پاکستان میں اس وقت تک فلم انڈسٹری کی بحالی نہیں ہوسکتی۔ چوہدری فواد نے کہا کہ سینما بنانے اور فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ،ْپاکستان میں فلم کی شوٹنگ سے سیاحت کے شعبہ کی بھی حوصلہ افزائی ہو گی۔ چوہدری فواد نے کہاکہ ایف بی آر سے غیر ملکی ڈراموں کی درآمد کو ریگولیٹ کرنے کا کہا ہے۔

چوہدری فواد نے کہا کہ سستے داموں ڈرامے درآمد ہونے سے ملک کی ڈرامہ انڈسٹری مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ سیاسی منزل حاصل کر لی ہے اب معاشی منزل حاصل کریں گے۔ چوہدری فواد نے کہاکہ احتساب کے نام پر اپوزیشن مجھ سے ناراض رہتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں۔ چوہدری فواد نے کہاکہ اسحاق ڈار بھی واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس آئیں گے۔

چوہدری فواد نے کہا کہ اسحاق ڈار سے زیادہ ہمیں ان پیسوں کی ملک واپسی کا انتظار ہے جو اسحاق ڈار لے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم فائر فائٹنگ کررہے ہیں، گزشتہ حکومت نے ڈالر کو ایک سو روپے پر رکھنے کیلئی7 ارب ڈالر خرچ کیے،مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت برقرار رکھنا تباہ کن پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں انہیں ٹیکس نیٹ میں لا رہے ہیں،ہم ہر سال دو ارب ڈالرز کے موبائل فون منگوا لیتے ہیں، ہم امپورٹس کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں