پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا ،ْآئی ایم ایف

منگل 18 دسمبر 2018 18:27

پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا ،ْآئی ایم ایف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ پاکستان کے نئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ قرض پروگرام پر پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے ،ْنئے قرضے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا جبکہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ امریکہ اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیے استعمال نہ ہو۔آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیاکہ پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کوقرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں