وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات کی ملاقات ،ْعمران خان کا وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار

حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی ،ْعمران خان

منگل 18 دسمبر 2018 19:19

وزیر اعظم سے وزیر اطلاعات کی ملاقات ،ْعمران خان کا وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کریگی۔ وہ منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے منگل کو وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم کو وزارت اطلاعات سے متعلق امور، ریاستی میڈیا اداروں، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن اور پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کو مستعد اور مؤثر ادارے بنانے کے لئے کی جانے والی اصلاحات کے بارے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت آزادی اظہار اور ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں میڈیا کے آزادانہ، فعال اور ذمہ دارانہ کردار پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ حکومت میڈیا کو اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی میں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی۔ ملاقات میں سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی موجود تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں