قانون کی پاسداری اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،شہریارآفریدی

کسی بھی محکمہ یا طبقہ میں کالی بھیڑوں کو نکال باہر پھینکا جائے گا،خصوصی طورپر حالیہ کئے گئے اقدامات اپنے منطقی انجام تک پہنچنے تک جاری رہیں گے،وزیرمملکت کاتقریب سے خطاب

منگل 18 دسمبر 2018 19:31

قانون کی پاسداری اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،شہریارآفریدی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی بچوں کی ٹریننگ کے بارے میں لانچنگ تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی، آئی جی اسلام آباد محمدعامر ذوالفقار خان، چئیر مین نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس جسٹس (ر) علی نواز چوہان کے علاوہ پولیس کے دیگر سینئر افسران اور این سی ایچ آر کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس تقریب کا مقصد اسلام آ باد پولیس کو بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہ کرنا ہے تاکہ وہ تھانہ میں بچوں کے آنے پر ان کے حقوق کی پاسداری کر سکیں ۔مزید اس تقریب کا مقصد اسلام آباد پولیس کی ٹریننگ کرنا تاکہ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہو سکے ،وزیر مملکت شہریار خان آفریدی نے آئی جی اسلام آباد کی تعریف کی اور ان کے حالیہ لئے گئے اقدامات برخلاف منشیات فروشوں،قبضہ مافیا ،شراب فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کو بہت کو سراہا ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر مملکت نے آئی جی اسلام آباد کو یہ باور کرایا کہ ان کی پوری ٹیم ان کے ساتھ ہے اور اسی وجہ سے وزیر اعظم پاکستان نے ان کی حالیہ تمام گزارشات کو من و عن منظور کیا ہے ،وزیر مملکت نے کہا کہ اب ملک میں قانون کی اجارہ داری ہو گی اور کوئی شخ-ص خواہ وہ جتنا ہی طاقتور ہو وہ قانون کے نرغے سے بچ نہ سکے گا۔وزیر مملکت نے کہا کہ ان کی حکومت خصوصی طور پر پسے ہوئے طبقات اور بچوں کے حقوق کو اہمیت دیتی ہے ان کی حکومت میں جبری مشقت اور بچوں پر تشدد کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا اور ان چیلنجز کو بھرپور طریقے سے نم-ٹا جائے گا ،شہریار خان آفریدی نے کہا کہ قانون کی پاسداری اور جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا ان کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،خصوصی طورپر حالیہ کئے گئے اقدامات اپنے منطقی انجام تک پہنچنے تک جاری رہیں گے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کا خاص کر اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی خدمات کو بہت سراہا، وزیر مملکت نے کہا کہ کسی بھی محکمہ یا طبقہ میں کالی بھیڑوں کو نکال باہر پھینکا جائے گا،آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے وزیر مملکت کو یقین دہانی کروائی کہ گورنمنٹ کے خواب کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور اس ضمن میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی جائے گی ،آئی جی اسلام آباد اسلام آباد پولیس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمیشہ عزت و احترام سے پیش آئو ،نیز اگر کوئی بھی واقعہ رونما ہوتا ہے اپنے آپ کو ان لوگوں کی جگہ رکھو ،اس طرح لوگوں کا تم پر اعتماد بحال ہو گا اور لوگ اسلام آباد پولیس سے پیار و یگانگت کا جذبہ رکھیں گے،اس امر میں کوئی شک نہیں کہ پولیس کو تنخواہ لوگوں کے ٹیکسز سے ادا کی جاتی ہے لہٰذا قانونی و اخلاقی طورپر پولیس کا لوگوں کا احترام کرنا فرض اولین ہے۔

آخر میں چیئر مین این سی ایچ آر جسٹس (ر) علی نواز چوہان نے آئی جی اسلام آباد اور ان کی پولیس کا اس تقریب کو منعقد کروانے پر بہت شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ آئی جی اسلام آباد کا جذبہ انسانی اور بچوں اور پسے ہوئے طبقات کو بری اچھی نظر سے دیکھتے ہیں اور آئی جی کی طرف سے کئے گئے حالیہ تمام اقدامات مثالی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں