خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ،ْ سینیٹر فیصل جاوید

2019ء صحیح معنوں میں احتساب اورکرپشن کے خاتمہ کا سال ہو گا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی میڈیا سے بات چیت

منگل 18 دسمبر 2018 19:47

خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ،ْ سینیٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا ،ْ2019ء صحیح معنوں میں احتساب اورکرپشن کے خاتمہ کا سال ہو گا۔منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں پائیدار امن کے لئے شروع دن سے ایک ہی موقف ہے کہ جنگ کسی مسئلہ کا حل نہیں، مذاکرات سے ہی مسئلہ کے حل نکالا جا سکتا ہے، طالبان سے مذاکرات امریکہ کی مجبوری ہے، خطے میں پائیدار امن کے لئے مذاکرات کر ترجیح دینا چاہتے ہیں، اس حوالے سے پاکستان اپنا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، عوام میں ماضی کی حکومتوں کے حوالے سے شکوک و شبہات درست ہیں، موجودہ حکومت ایمانتدار اور عوام دوست ہے، ماضی کی حکومتوں نے گزشتہ دس سال میں ملک کو برباد کر کے رکھ دیا، ملک میں احتساب کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ اپوزیشن کا اتحاد حکومت کے لئے خطرہ نہیں، اپوزیشن کو گزشتہ دس سال کا حساب دینا ہو گا، تحریک انصاف کی حکومت قائداعظم کے پاکستان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019ء صحیح معنوں میں احتساب اورکرپشن کے خاتمہ کا سال ہو گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں