شاہ محمود قریشی سے عبد الرزاق دائود کی ملاقات ،ْ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 18 دسمبر 2018 20:02

شاہ محمود قریشی سے عبد الرزاق دائود کی ملاقات ،ْ بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری اور ٹیکسٹائل عبد الرزاق داؤدنے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے عبد الرزاق دائود نے کہاکہ پاکستان خطے میں کاروبار اور نفع کمانے کے حوالے سے اول نمبر پر ہے۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین ماحول اور بہترین سرمایہ کارانہ پالیسیوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں