برطانوی ائیر ویز کی طرف سے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ،ْشاہ محمود قریشی

زلفی بخاری مبارکباد کے مستحق ہیں ،ْمشترکہ کاوشوں پر برطانوی ہائی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ،ْ وزیر خارجہ کا ٹوئٹ

منگل 18 دسمبر 2018 20:02

برطانوی ائیر ویز کی طرف سے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ،ْشاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ برطانوی ائیر ویز کی طرف سے پاکستان میں فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ انتہائی خوش آئند ہے ،ْ زلفی بخاری مبارکباد کے مستحق ہیں میں اس سلسلے میں مشترکہ کاوشوں پر برطانوی ہائی کمشنر کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں - ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ بین الاقوامی سطح پر ، پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے لیے کی جانے والی مسلسل کوششوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں