وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی،نیب

منگل 18 دسمبر 2018 20:34

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی،نیب
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی طرف سے مالم جبہ اراضی کیس میں میڈیا کو دی گئی کلین چٹ سے متعلق بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو مالم جبہ اراضی کیس میں کسی قسم کی کوئی کلین چٹ نہیں دی۔

(جاری ہے)

مالم جبہ اراضی کیس میں ان کی طرف سے نیب خیبرپختونخوا کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کو دیا گیا بیان غیر تسلی بخش ہے، ان کو قانون کے مطابق دوبارہ کسی بھی وقت بلایا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں