ای او بی آئی 2 لاکھ 34 ہزار 156 بزرگ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنا رہا ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیز

منگل 18 دسمبر 2018 20:36

ای او بی آئی 2 لاکھ 34 ہزار 156 بزرگ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنا رہا ہے، وزارت اوورسیز پاکستانیز
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) ای او بی آئی 2 لاکھ 34 ہزار 156 بزرگ پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی یقینی بنا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت اوورسیز پاکستانیز ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں سندھ کے 82 ہزار 702، پنجاب کے ایک لاکھ 12 ہزار51 ، خیبرپختونخوا کے 25 ہزار 186، بلوچستان کے 3 ہزار 569، گلگت بلتستان 666 جبکہ اسلام آباد میں 9 ہزار 982 پنشنرز کو پنشن کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔ وزارت ذرائع کے مطابق ای او بی آئی میں پنشن کی ادائیگی کی شکایا ت تھیں جن کے ازالہ کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری کی خصوصی ہدایات پر بینکوں کے ذریعے پنشنرز کی ادائیگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں